اسلام آباد (تنویر ہاشمی) — ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان بینک کے صدر موساتو کانڈا نے دریائے راوی کے دورے کے دوران کیا، جہاں انہوں نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
موساتو کانڈا نے سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر یہ امداد ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔ یہ فنڈ سیلاب زدگان کے فوری ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں استعمال ہوگا، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری سہارا دیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں