بیجنگ (16 اکتوبر 2025): چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا […]
کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے میں فروخت ہورہا […]
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل آفریدی […]
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو پاکستان خود کارروائی کرے گا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام “الیونتھ آور” میں گفتگو […]
امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کا حادثہ خراب انجن اور حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، یہ آبدوز نجی کمپنی اوشین گیٹ کی ملکیت تھی، جس نے […]
لاہور: پنجاب حکومت نے پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں مبینہ طور پر ملوث جماعت پر پابندی کے لیے وفاق کو سفارش بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا […]
راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان اور دیگر 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے علیمہ خان کی جانب سے دائر […]
لاہور: 9 مئی کے مقدمے میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق، پراسیکیوشن نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے […]
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس سے قیمتی دھات متوسط طبقے کے لیے خواب بن گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 5,800 روپے مہنگا ہو کر تاریخ […]
کراچی: افغانستان سے پاکستان پر حملے میں طالبان کے جانب سے سوویت دور کے “ایلبرس” بیلسٹک میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دو میزائل داغے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ملیٹری ذرائع کے مطابق طالبان […]
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے تک کمی متوقع ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 97 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا […]