کورونا ویکسین کی دستیابی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ نے دعویٰ کر دیا


واشنگٹن (پی این آئی)کورونا ویکسین کی دستیابی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ نے دعویٰ کر دیا، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہو سکتی ہے۔پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا

تھا کہ تین سے چار ہفتے میں کورونا ویکسین حاصل ہو جائے گی۔قبل ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہو گی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں