آج بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اس کے علاوہ بارش کہاں ہو گی؟ جانیئے


اسلام آباد(پی این آئی)آج بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اس کے علاوہ بارش کہاں ہو گی؟ ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے

گا۔ تاہم آج شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیراوراسلام آباد میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آج کراچی سمیت صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں