A Project of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited

آرمی چیف کی ن لیگی رہنمائوں سے دو ملاقاتیں کس کی درخواست پر ہوئیں؟ پاک فوج کے ترجمان نے آخرکارخاموشی توڑ دی


راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے لیگی رہنما محمد زبیر نے 2 ملاقاتیں کیں جن میں نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں بات کی گئی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف سے لیگی رہنما محمد

زبیر نے 2 ملاقاتیں کیں۔ دونوں ملاقاتیں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں۔ پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں ہوئی اور دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی، دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں جن میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دونوں ملاقاتیں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے تھیں۔ اس پر آرمی چیف نے واضح کردیا کہ قانونی مسائل عدالتوں کے ذریعے حل ہوں گے اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ سے حل ہوں گے ، ان معاملات سے فوج کو دور رکھا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں