پاکستان کرکٹ بورڈ کو عمر اکمل کی جانب سے نوٹس کا جواب موصول


لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ٹیسٹ بیٹسمین کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 17 مارچ کو چارج کیا گیا تھا، پی سی بی عمر اکمل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے مزید کوئی لائحہ عمل

اختیار کرے گا، اس وقت تک اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بکیز کی جانب سے رابطے کی اطلاع نہ کرنے کے الزام ثابت ہونے پر عمر اکمل کو 6 ماہ سے تاحیات پابندی کا سامنا ہے، قانون کے مطابق غلطی کو تسلیم کرنے پر انھیں کم سزا مل سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں