کورونا وائرس،بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف گھر میں جھاڑو لگانے پر مجبور


ممبئی (پی این آئی) دنیا بھر میں پھیلنے والی وباءکورونا وائرس کے باعث سماجی تنہائی اختیار کرنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئےفلمی ستاروں نے بھی خود کو گھرتک محدود کر لیا ہے لیکن دوسروں کو ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لیےگھر پر اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔ بالی وڈ کی باربی ڈول

کہلانے والی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ وہ قرنطینہ کے دوران گھر میں کیا کیا کر رہی ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جھاڑو لگا کر گھر کی صفائی کر رہی ہیں جسے وہ جسمانی صحت کے لیے اچھی ورزش قرار دیتی ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ بھی درخواست کی ہے کہ گھر میں رہیں اور گھر کے کاموں میں مدد کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں