غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

خانیوال (آئی این پی) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کا غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کا سلسلہ جاری‘ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان ڈویژن ذولفقار علی غوری کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد یاسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال نے غلہ منڈی، جہانیاں میں بغیر لائسنس، زائد المیعاد اور غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والی دوکان پر کامیاب ریڈ کیا

اور 13,59,968 روپے مالیت کی غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات برآمدکیں اور تھانہ جہانیاں میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی اور تمام زرعی ادویات بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ڈاکٹر یاسر نے اس موقع پر کہا کہ زراعت کا ہماری معیشت میں اہم رول ہے کاشتکاروں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔کاشتکاروں کو سستے داموں معیاری ذرعی ادویات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

close