چکوال کی خاتون ڈپٹی کمشنر بارش میں شہر کے دورے پر پہنچ گئیں

چکوال(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک نے جمعرات کے روز ہونے والی بارش کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک دورہ کر کے نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے سی چکوال ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہر میں تلہ گنگ روڈ ، فیصل کالونی اور بھون روڈ کے علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے عملہ صفائی کو اس امر کی بطورِ خاص تاکید کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے احکامات پر مستقلا عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میونسپل انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ڈرینج لائنوں اور نالوں کی مکمل صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بارشی پانی کے بہا میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اور شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔۔۔

close