نمازی کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کر گئی، ویڈیو وائرل

قاہرہ (پی این آئی)مصر میں ایک شہری کی دوران نماز سجدے کی حالت میں انتقال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مصری شہر سموحہ میں پیش آیا جہاں ایک اسٹور میں شہری کی نماز کے دوران روح قبض ہوگئی۔سجدے میں شہری کے انتقال کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری رکعت ادا کرتے ہوئے دوسرے سجدے میں ہی دم توڑ جاتا ہے اور وہیں انتقال ہوجاتا ہے۔واقعہ میں انتقال کرجانے والے شہری کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

close