پاکستان بھر میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے تہلکہ خیز حکم جاری


اسلام آباد(پی این آئی) و زارت قومی صحت نے ملک بھر میں تمباکو مصنوعات کے اشتہارات، سگریٹ انڈسٹری کی سپانسر شپ اور انعامی سکیموں پر پابندی عائد کردی۔ وزارت قومی صحت کے ڈپٹی سیکرٹری اصغر علی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ملک بھر میں پوسٹرز، بینرز، سکرین، سینما گھروں اور تھیٹرز میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر نہیں کی جاسکے گی، سگر یٹ بنانے والی کمپنیاں کسی بھی دکان کے اندر یا باہر اشتہاری مواد چسپاں نہیں کر سکیں گی، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، موبائل فون، ای میل یا ڈاک کے ذریعے بھی تشہیر کی ممانعت ہوگی۔سیگریٹ ساز کمپنیاں کسی دکاندار یا ریٹیلر کو نقد رقم، تحائف یا کاروباری اشیا بطور عطیہ نہیں دے سکیں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں