نیا پینڈورا باکس کھل گیا ، فواد چوہدری نےمذہبی طبقے کی جہالت کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا


اسلام آباد (پی این آئی ) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نےمذہبی طبقے کی جہالت کو کورونا کے پاکستان میں پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ رجعت پسند مذہبی طبقےکی جہالت سےکورونا کی وباء پاکستان میں پھیلی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ ہمیں

کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ علم اور عقل رکھنے والے علماء اللہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں، جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔انہوں نےکہا کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں ، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس کو فوکس کیے ہوئے ہیں، دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں اور پاکستان بھی ان عالمی کوششوں میں شامل۔ ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں