سندھ پولیس کی درخواست، جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے پشاورسے گرفتار کرلیا

پشاور(این این آئی)جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا،علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔پولیس کے مطابق علی وزیر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے ، سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی تھی، علی وزیر […]

زراعت کے شعبے میں انقلاب، پاکستانی سائنسدانوں نے ممباسہ گھاس متعارف کرا دی، مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین نعم البدل

لاہور( این این آئی )پاکستانی سائنس دانوں نے زراعت کے شعبے میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ممباسہ گھاس متعارف کرا دی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گنے سے لمبی یہ گھاس مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین نعم البدل ہے۔ بلند قامت […]

وانا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وانا (قسمت اللہ وزیر ) آحمدزئی وزیر قبائل کے ذیلی شاخ کرمزخیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ ملک علاالدین وزیر، ملک موسیٰ […]

ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کمزور ہو چکی ہے، سینئر ن لیگی رکن اسمبلی کے اعتراف نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمارے 4سے 6افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں،وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوں کا لیڈر شپ کو بھی علم ہے۔نجی ٹی وی چینل […]

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی گرفتاری ، صوبائی افسران کا بدھ کے روز سے صوبہ بھرمیں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

لاہو (این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد حیدر کی گرفتاری پر پی ایم ایس افسران نے بدھ کے روز سے صوبہ بھرمیں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ پی ایم ایس افسران کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے […]

عرب شہزادے تلور کے شکار کے لیے وادی مہران کےعلاقے تھرپارکر پہنچ گئے، کون کون شامل ہے؟

تھرپا رکر (این این آئی)ابوظبی کے شہزادے تلور کے شکار کے لیے وادی مہران کے صحرائی علاقے تھرپارکر پہنچ گئے اس حوالے سے ڈپٹی کنزرویٹر میرپور خاص میر اعجاز ٹالپر کا کہنا تھا کہ ان شہزادوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے شکار کی اجازت […]

اہم ترین قومی ادارے میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات21 دسمبر تا 3 جنوری ہوں گی جبکہ تعطیلات کے دوران عدالتیں کھلی رہیں گی۔سپریم کورٹ میں 21 تا 24 دسمبر […]

نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، پاکستان کے خلاف سیریز سے 3 اہم کھلاڑی باہر ہو گئے

ولنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر اور بالر ہامش بینیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹی -20 سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ ،تیزگیندباز لاکی فرگیوسن نے کمر میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ […]

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، گیارہ نکاتی ایجنڈا، کیا کیا شامل ہے؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا۔ اس حوالے سے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا۔ […]

ویکسین کی فراہمی میں غریب ملکوں سے زیادتی، امیر ملکوں نے اپنی آبادی سے 3 گنا زیادہ خوراکیں وقت سے پہلے خرید لیں

لندن(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی اور برطانوی ادارے آکسفیم پر مشتمل پیپلز ویکسین الائنس نے کہاہے کہ امیر ملکوں نے اپنی آبادی سے 3 گنا زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں وقت سے پہلے خرید لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی اور پیپلز ویکسین […]

تجارتی مراکز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں: اجمل بلوچ حکومت قانون کرایہ داری ترمیمی بل سینیٹ سے جلد پاس کروائے: راجہ جاوید، راج عباسی

اسلام آباد(پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی دار الحکومت کے تجارتی مراکز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں ۔بیشتر مارکیٹیں پارکنگ پلازوں ،سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں ۔جس کی وجہ سے مراکز […]