کورونا وائرس تیزی سے بڑھنے لگا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 50ہزار ا ور مریضوں کی تعداد 1ملین سے تجاوز کر گئی ، تازہ ترین صورتحال


واشنگٹن (پی این آئی) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 10 لاکھ، امریکا، اٹلی اور اسپین سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار ہو چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 10 لاکھ کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔194578

مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکا متاثر ہوا ہے۔ امریکا میں 20 جنوری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور تب سے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار 300 افراد اس موذی وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ امریکا میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسپین امریکا اور اٹلی کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔پوری دنیا میں اب کورونا وائرس کے مریض اسپین سے زیادہ صرف اٹلی اور امریکا میں ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹلی میں تقریبا ایک لاکھ 15 ہزار بنتی ہے۔ اسپین میں مزید اضافے کے بعد اب ایسے متاثرین کی تازہ ترین تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ یوں صرف ان تین سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 60 ہزار ہو چکی ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں کورونا اوائرس کے مریضوں میں سے پینتالیس فیصد سے زیادہ کا تعلق صرف امریکا، اٹلی اور اسپین سے ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 13 ہزار سے زائد جبکہ اسپین میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں