پنجاب میں ایک بار پھر کرونا وائرس نے سر اٹھالیا ایک ہی ہسپتال کے 9ڈاکٹرز مہلک وباء کا شکار


اسلام آباد(پی این آئی ) پنجاب میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، 81کیسز رپورٹ ، ایک ہسپتال میں 9ڈاکٹرز کرونا وائرس کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

شیخ زید اسپتال کے مزید 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ آج ملک بھر میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے، 404نئے کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 27277 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 404 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 2424 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6389 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 455 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132250 ہوگئی ہے ،2445 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97817 ہے اور 2220 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13621 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37079 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 2426 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3269 اور 78 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15962 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔‎



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں