جڑانوالہ سے ننکانہ جانے والی مسافر وین پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق، علاقے میں کہرام مچ گیا


فیصل آباد (پی این آئی):جڑانوالہ سے ننکانہ جانے والی مسافر وین پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق، علاقے میں کہرام مچ گیا،فیصل آباد میں جڑانوالہ کے قریب مسافر وین پر فائرنگ سے ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ظفروال کے قریب جڑانوالہ سے ننکانہ جانے والی مسافر

وین پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے ویگن روک کر دو سگے بھائیوں عبدالرؤف، ادریس اور انکے بھانجے حسنین کو نشانہ بنایا۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ننکانہ سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں بھائیوں نے 2 سال قبل قاتلوں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا لیکن اب جیل سے رہا ہونے کے بعد قاتلوں نے بدلا لیا۔پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں