اسے کہتے ہیں ’عورت راج‘ دلہن بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر آگئی


راجھستان (پی این آئی) بھارت میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں روایت کے برعکس دلہن اپنی بارات ڈھول باجے کے ساتھ لیکر خود دولہا کے گھر پہنچ گئی۔بھارت میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک دلہن نے ایک دلچسپ روایت کا آغاز کیا جس میں روایت کے برعکس دلہن اپنی

بارات ڈھول باجے کے ساتھ لیکر خود دولہا کے گھر پہنچ گئی۔ یہ بارات دلہا کے گھر جاکر رکتی ہے جہاں اس انوکھی بارات کا پُرتپاک استقبال کیا جاتا ہے، مہمانوں کی خاطر داری کی جاتی ہے اور مختصر سی تقریب کے بعد دلہا دلہن اپنے نئے گھر کو روانہ ہوجاتے ہیں۔دلہن جیا شرما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مرد اور خواتین کے برابر کے حقوق ہیں اگر مرد بارات لاسکتا ہے تو یہی کام عورت کیوں نہیں کرسکتی، میں نے اپنے شوہر سے بارات لانے کی خواہش کا اظہار کیا جن کا انہوں نے احترام کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں