پنجاب بھر کے ہزاروں کالج ٹیچرز انٹرن نے کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کردیا


لاہور(پی این آئی) پنجاب بھر کےہزاروں کالج ٹیچرز انٹرن نے کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔ صوبہ بھر میں 4000 کالج ٹیچرز انٹرنز کو سات ماہ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا۔ کالج ٹیچرز انٹرن نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم سے موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر کنٹریکٹ میں اضافہ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان

کا موقف ہے کہ جس طرح نجی اور سرکاری اداروں کے اساتزہ کو ریلیف فراہم کیا ہمیں بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج ٹیچرز انٹرن کو اکتوبر کے مہینے میں بھرتی کیا گیا۔ چار ہزار ٹچرز انٹرن کا کنٹریکٹ اپریل میں ختم ہوجائے گا۔ کروناوائراس کی وجہ سے مارکیٹ میں روزگار تلاش کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن فوری کنٹریکٹ میں توسیع کے احکامات جاری کریں۔ کنٹریک ختم ہونے سے 4 ہزار خاندان بے روزگار ہوجائیں گے اس لیے کنٹریکٹ میں کم از کم صورت حال ٹھیک ہونے تک کی توسیع دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں