پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، دنیا بھر میں کونسے نمبر پر آگئی؟ شاندارتفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پی ایس ایکس دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو تراسی

پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اعشاریہ سات ایک فیصداضافے کے ساتھ چالیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں چوبیس ارب مالیت کے بیاسی کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روزجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی رہی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرم شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب ایک موقع 100انڈیکس40400کی نفسیاتی سطح کو بھی عبور کرگیا لیکن ٹیلی کام،پاور اور سیمنٹ سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے سبب 544پوائنٹس کی تیزی تک پہنچنے والی مارکیٹ 283پوائنٹس تک محدود رہ گئی۔100 انڈیکس 39900،40000اور 40100پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران کے دوران بھی مسلسل بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ کئی روز سے ماہرین کو حیران کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شروع ہونے والا تیزی کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کی یہ کارکردگی اشارہ ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ریکور کر رہی ہے۔

close