23 مارچ اہل پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 23مارچ وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک ایسے علیحدہ وطن کا جمہوری مطالبہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا فیصلہ کیا۔ جہاں وہ اپنی زندگی اپنی اسلامی اقدار اور روایات خصوصاً انصاف، برابری اور آزادی سے گزار سکیں۔

یہ دن اہل پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اہل کشمیر کے لیے اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 23 مارچ 1940کے دن لاہور میں ہونے والے تاریخ ساز اجتماع میں اہل کشمیر کے نمائندگان نے بھی شرکت کر کے اپنی سیاسی منزل اور مستقبل کا تعین کیا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے مو قع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آج کے دن ہم بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جہدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ان نظریات پر کاربند رہنے کا عزم کرتے ہیں جو نظریہ پاکستان کی بنیاد ہیں۔ ہم یقین محکم پر کاربند رہتے ہوئے متحد ہوں اور نظم و ضبط کے ساتھ محنت سے کام کرنے کا عزم کریں تاکہ پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحالی بنائیں۔۔۔۔

close