جاں بحق ہونے والے افراد کون تھے؟ طوفان کے دوران درخت گرنے کی کہانی

مانسہرہ: وادی کاغان میں شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شوگراں روڈ پر تیز ہوا کے دوران ایک درخت گاڑی پر آ گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے سڑک پر گرے ہوئے درخت کو کاٹ کر راستہ کلیئر کیا اور شوگراں روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close