کیا ٹرمپ کی وائرل ویڈیو پر وائٹ ہاؤس کا کوئی سخت ردِعمل آنے والا ہے؟

واشنگٹن: سیرا لیون میں ایرانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے امریکی صدر Donald Trump پر مبنی ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ویڈیو جاری کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کی گئی ویڈیو میں ٹرمپ کو ایک طنزیہ انداز میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کے انداز اور تال سے ہم آہنگ ہوتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ “قدم بہ قدم ٹرمپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایران کی دھن پر کیسے رقص کیا جائے، آمر صرف ایک ہی زبان سمجھتے ہیں۔”

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں بعض صارفین نے اسے سیاسی طنز قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دیکھا۔

یہ ویڈیو مختصر وقت میں وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بن گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close