عربی زبان سیکھنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان) نے کویت یونیورسٹی کے لینگویج ٹیچنگ سینٹر میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے، جن کے تحت طلبہ کو عربی زبان کے مطالعے اور سیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔یہ پروگرام کویت یونیورسٹی کے لینگویج ٹیچنگ سینٹر کے ذریعے چلایا جائے گا، جس کا مقصد بین الاقوامی معیار کے مطابق زبان کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
حکومت کویت نے پاکستانی مرد و خواتین طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ نشستیں مختص کی ہیں تاکہ وہ عربی زبان میں مہارت حاصل کر سکیں اور تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






