نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، اہم سیاسی جماعت کے رہنما ق-ت-ل

قلعہ عبد اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما اور اہم سیاسی کارکن دولت خان پیرعلیزئی کو جنگل پیرعلیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،واقعہ میں 2افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دولت خان پیرعلیزئی اپنے میڈیکل کلینک کے سامنے موجود تھے۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی آڈہ منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز اور مزید واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close