دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، نئے سرکاری نرخ جاری

دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی مزید بڑھ گئیں، ضلعی انتظامیہ نے نیا سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی منظوری سے بھینس کے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 260 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح گائے کے دودھ کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب گائے کا دودھ 240 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

نرخ نامے کے مطابق دہی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دہی 280 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازمی ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close