A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited
تازہ ترین

کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلی تو کنٹرول مشکل ہوجائےگا، حکومت نے خدشہ ظاہر کر دیا


کوئٹہ (پی این آئی)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کوروناکی شرح اب تیزی سے بڑھ رہی ہے، خدشہ ہے کہ کورونا کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے،کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلی تو کنٹرول مشکل ہوجائےگا۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کہاکہ صوبے میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 6.8فیصد ہے،صورتحال پر قابو پانے کیلئے این سی اوسی نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صورتحال پریشان کن ہے، احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا، اسلام آباد،کراچی ،دیگر علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ ہوگیاہے،ہم نے کہا تھاپی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی ورکرز کورونا کا مذاق اڑائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں