A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited
تازہ ترین

سرفراز احمد کی جگہ شاہد آفریدی کو کپتان بنا دیا گیا


لاہور (پی این آئی ) سری لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے آل رائونڈر شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے، سری لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی

لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا جس کے بعد گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، سری لنکن بلے باز بھانوکا راجہ پاکسے ان کے نائب کپتان ہوں گے۔یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے جب کہ چھوٹی بیٹی کی بیماری کے باعث کراچی میں موجود شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔ ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا سٹالینز سے ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں