A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited
تازہ ترین

علامہ خادم حسین رضوی کو سپرد خاک کر دیا گیا قل خوانی کب اورکہاں ہوگی؟اہلخانہ نے اعلان کردیا


اسلام آباد،لاہور(پی این آئی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، اہلخانہ کے مطابق قل خوانی کل صبح 9بجے داتا دربار میں ہوگی ۔ اس سے پہلے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہعلامہ خادم حسین رضوی کی میت کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے مقام تک لانے کیلئے ایمبولینس کو چار گھنٹے کا وقت لگ گیا ۔

علامہ خادم حسین رضوی کی میت ایمبولینس کے ذریعے صبح نو بجکر پانچ منٹ پر گھر سے نماز جناز ہ کی ادائیگی کے مقام مینار پاکستان کیلئے روانہ ہوئی لیکن کارکنوں اور عقیدتمندوںکے بے پناہ رش کی وجہ سے ایمبولینس چار گھنٹے بعد آزادی فلائی اوور تک پہنچ سکی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کے لئے آنے ولوںکارش اس قدر زیادہ تھا کہ ایمبولینس کو مینار پاکستان کی گرائونڈ کے اندرنہ لے جایا جاسکا اورآزادی فلائی اوور کے اوپر ہی کھڑی کر کے نماز جنازہ پڑھائی گئی اور بعد ازاںمیت کو تدفین کے لئے واپس لایا گیا ۔تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروںکارکنان اور عقیدت مند علامہ خادم حسین رضوی کی میت لے جانے والی ایمبولینس کے ساتھ پیدل چلتے رہے ۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظربھی دیکھنے میں آئے ، کارکنان اور عقیدت مند دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور شدت غم سے نڈھال نظر آئے ۔سڑک کے دونوں اطراف جمع ہونے والے لوگ میت لے جانے والی ایمبولینس پر پھولوںکی پتیاںنچھاور کرتے رہے ۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے استاد محترم علامہ عبد الستار سعیدی نے نماز جنازہ کی امامت کی اور بعد ازاں اجتماعی دعا کرائی ۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں