A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited
تازہ ترین

پہلوان کشتیوں کے لیے ہو جائیں تیار، سپر کبڈی لیگ کے بعد پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا گیا، کب منعقد ہو گی، جانیئے


اسلام آباد(پی این آئی)سپر کبڈی لیگ کے بعد پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا گیا، کب منعقد ہو گی، جانیئے، سٹرابری سپورٹس نے پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا. یہ لیگ بھی سٹرابری سپورٹس کی ملکیت ہے جنہوں نے اس سے پہلے سپر کبڈی لیگ متعارف کروائی تھی. ریسلنگ دنیا کے قدیم

ترین سپورٹس میں شامل ہیں. عوام میں مقبول یہ کھیل 1896 سے اولمپکس کا حصہ بنا.اور پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کر گیا۔۔ گو کہ اس سر زمین سے اس تعلق کئی سو سال پرانا ہے۔ لیگ کا پہلا سیزن اگلے برس کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے منعقد کیا جائے گا. لیگ مختلف شہروں کی ٹیم پر مشتمل ہو گی۔ سٹرابری سپورٹس کے بانی، حیدر علی داؤد نے اس موقع پر کہا کہ “یہ پاکستان میں کھیلوں کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے. ہم ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ایک بہت ہی قدیم کھیل میں ایک بار پھر پیش کیا جائے گا. ریسلنگ کا پاکستان کی تہزیب سے بہت گہری تعلق ہے. لیگ میں اعلٰی کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس کھیل کو نمایاں کیا جائے گا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ “ہمیں اس لیگ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے. اس کی وجہ سے ریسلنگ کےکھیل کو مقبولیت حاصل ہو گی اور ساتھ ہی اسے کمرشل سپورٹ بھی ملے گی. ہمیں یقین ہے کہ سٹرابری سپورٹس کے ساتھ مل کے ہم ایک نئی تاریخ رقم کریں گے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں