A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited
تازہ ترین

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی اور عابد ملہی کو شناخت کرلیا


اسلام آباد،لاہور(پی این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں اہم پیش رفت۔دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ کی کاروائی مکمل کر لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق موٹروے کیس میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتوننے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔ملزم عابد ملہی اور ملزم شفقت علی کو خاتون کے سامنے لایا گیا تھ

ا۔ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل کیمپ جیل میں مکمل کیا گیا۔دریں اثنالاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی ملہی نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ 9 ستمبر کو ہم لوٹ مار کی وارداتوں کے لیے کورول گائوں سے نکلے تھے۔ گاڑی کے جلتے بجھتے انڈیکٹر دیکھ کر موٹروے کے اوپر چلے گئے۔ خاتون کو دیکھ کر اسے باہر نکلنے کا کہا، انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور خاتون سے گھڑی، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کوکہا۔خاتون کے انکار پر بچوں کو نیچے لے گئے۔ خاتون بچوں کو بچانے نیچے آئی تو اسے نشانہ بنایا۔ ڈولفن اہلکاروں نے آکرہوائی فائرنگ کی توفرار ہوگئے۔ملزم نے مزیدبتایا کہ واردات کے بعد میں ننکانہ اور پھر بہاولپور چلا گیا۔ ایک مہینے کے دوران ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں پھرتا رہا۔ پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا تو پولیس نےگرفتار کرلیا۔دریں اثنالاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا ،ملزم کو گرفتار کرنے والی ریڈنگ ٹیم کے نام بھی سامنے آ گئے ۔ب تایا گیا ہے کہ ملزم عابد ملہی کو ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کمبوہ اورانچارج آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے ماڈل ٹائون لاہور انسپکٹر سید حسین حیدر نے ریڈنگ ٹیم کو لیڈ کیا جبکہ ریڈنگ ٹیم میں آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے خلیل احمد، شرافت علی، شبیر احمد، محمد بشیر، کامران انور ، مظہر حسین اور طاہر حسین شامل تھے۔دوسری طرف ملزم کی نے خود گرفتاریدی یا اسے پولیس نے گرفتار کیا اس حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھل گیاہے ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملزم کے والد نے علاقہ معزز سے عابد کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کی جس پر علاقہ معزز کی گاڑی میں ہی عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹائون منتقلکیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عابد ملہی ننکانہ سے فرار ہونے کے بعد چنیوٹ چلا گیا، چنیوٹ میں کچھ دن بھینسوں کے باڑے میں کام کرتا رہا، پیر کی صبح پولیس چھاپے سے قبل فرار ہو کر مانگا منڈی آگیا، والد اور علاقہ معزز سے رابطے کے بعد عابد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم نے ہی موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کیا ہے ، حکمت عملی کے تحت کچھ دن خاموشی رکھی گئی جس سے ملزم نے نقل و حرکت شروع کی ۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں