A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited
تازہ ترین

حکومت کو ناکامی کا سامنا کر نا پڑ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو خوشخبری سنا دی


اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی طلبی کا اشتہار لندن کے 2 اخبارات میں شائع کرنے کی وفاق کی درخواست مستردکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے طلبی اشتہارات لندن کے دو اخبارات میں جاری کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں

وفاق کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہاکہ عدالت نے نوازشریف اشتہار جاری کرنے کاحکم دیا تھا،عدالت نے اشتہار کی کاپی نواز شریف تک بھی پہنچانے کاحکم دیاتھا،رجسٹرار ہائیکورٹ نے 19 اکتوبر کیلئے اشتہار جاری کرنے کاکہاتھا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جاری کردہ اشتہار کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ عدالتی حکم پرعملدرآمد ہوگیا تو اب آپ کو اورکیاچاہئے؟،اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں