fbpx
A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited
تازہ ترین

چین کا پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ، رواں ہفتے ویکسین کی کتنےلاکھ خوراکیں پہنچیں گی؟


اسلام آباد(آئی این پی) چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق 20لاکھ خوراکوں میں 15لاکھ خریدی گئیں جبکہ 5 لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی 4کھیپ آئیں گی۔چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔اس حوالے سے ذرائعنے بتایا ہے کہ چین سے 3کھیپ خصوصی پروازوں جبکہ ایک قومی ایئرلائن سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی 3کھیپ پاکستان آئیں گی۔ چین کا 5 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں