fbpx
A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited

مرغوں کی لڑائی، لڑاکا مرغے نے اپنے مالک کو ایسا پنجہ مارا کہ جان ہی لے لی


تلنگانہ (پی این آئی) مرغوں کی لڑائی کے دوران اپنے ہی مرغے کے وار سے مالک کی جان چلی گئی، جنوبی بھارت میں ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مرغوں کی لڑائی میں ایک مرغے کا مالک اس کے پنچوں کے ساتھ تیز دار والاچاقو باندھ کر لایا تھا تا کہ وہ مد مقابل مرغے پر ٹھیک سے حملہ کر سکے،

جونہی لڑائی شروع ہوئی تومرغے کے مالک نے اپنے مرغے کو لڑائی کے لیے میدان میں اتارنے کے لیے چھوڑا تو وہ پھڑپھڑایا اور اس کے پنچوں پر لگے تیز دھار چاقو سے مالک کے پیٹ کے نیچے گہرا زخم لگ گیا جس سے خون بہنے لگا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرغے کے مالک کوزخمی ہونے کے بعد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مرغے کو تھوڑی دیر تحویل میں رکھ کر پولٹری فارم بھجوا دیا جب کہ مرغوں کی لڑائی کروانے والے دیگر 15 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید

چوہدری،بشریٰ تبسم،شاہدہ تبسم،نسرین راجہ،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، سردار اصغر آفندی، راجہ محمد اقبال، سردار عابد رزاق ودیگر نے کہاکہ 27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو بتا دیا کہ اس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو زمین کے علاوہ فضا میں بھی اس کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم پاک فوج، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلا پیش کرتی ہے۔۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں