fbpx
A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited

امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، ڈالر روپے کے مقابلے میں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا


کراچی(پی این آئی) ڈالر کی قیمت میں واضح کمی، 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، جمعرات کے روز امریکی ڈالر انٹر بینک میں 158.40روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 158.60روپے کی سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مزید

کم ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.75روپے سے گھٹ کر158.35روپے اور قیمت فروخت158.85روپے سے گھٹ کر158.40روپے ہو گئی۔جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.70روپے سے گھٹ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے گھٹ کر158.60روپے پر آگئی ۔بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی موجودہ قیمت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکی۔ جبکہ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید191.50روپے سے بڑھ کر 192.30روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر193.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید222.50روپے سے بڑھ کر222.60روپے اور قیمت فروخت224.50روپے سے گھٹ کر224روپے ہوگئی۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں