A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited

ویرات کوہلی اور انوشکا کی بچی کی پہلی تصویر منظرعام پرآگئی


ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بچی کی پہلی تصویر ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا والدین بن گئے ہیں ان کے

گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصویر یا نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔لیکن اب ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے اپنی ننھی بھتیجی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں بچی کے صرف پاؤں نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں لکھا ہوا ہے خوش آمدید۔ ویکاس کوہلی نے تصویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ننھا فرشتہ گھر میں۔واضح رہے گزشتہ روز ویرات کوہلی نے ان کی اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی انہیں اور انوشکا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔سلمان خان کے بھائیوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے دونوں بھائی سہیل خان اور ارباز خان کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے دونوں بھائی ارباز خان، سہیل خان اور سہیل کے بیٹے نروان خان کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ممبئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔تینوں افراد 25 دسمبر کو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر وضع کردہ

ایس او پیز کے مطابق سات روز تک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا تھا لیکن وہ ہامی بھرنے کے بعد بغیر کسی کو اطلاع دیئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی مکمل کرکے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قرنطینہ نہ کرنے پر بی ایم سی کے آفیسر سہیل خان کے گھر بھی گئے جہاں انہیں یہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر انہوں نے قرنطینہ میں رہنے کے بجائے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم مقدمہ درج ہونے کے سلمان خان کے دونوں بھائی اور بھتیجے کو تاج ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا جہاں تمام اخراجات سلمان خان کی فیملی خود برداشت کرے گی۔۔



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں