A Product of PNI Digital (SMC-Pvt) Limited

نیب نے داماد کے بعد مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو بھی طلب کرلیا


اسلام آباد (پی این آئی)نیب خیبر پختون خوا نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو منگل کو طلب کر لیا۔نیب خیبر پختون خوا کے مطابق 2007ء میں ضیاء الرحمن کو غیر قانونی طور پر پرووینشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔نیب نے سابق چیف سیکریٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان، سابق سیکریٹری گورنر

احمد حنیف اورکزئی کوبھی طلب کیا ہے۔ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو نیب کے پشاور دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف 2 انکوائریاں شروع کر رکھی ہیں۔نیب نے مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو بھی 28 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔نیب نے داماد کے بعد مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو بھی طلب کرلیا



اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


error: Content is protected !!