ترکیہ کا ایک فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام 20 اہلکار شہید ہوگئے۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق سی-130 طیارہ آذربائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا کہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ جارجیا اور آذربائیجان کے امدادی ادارے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






