گوگل میپس میں نئے مفید فیچر کا اضافہ ، اہم خبر

گوگل میپس میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس نیوی گیشن ایپ کا حصہ نہیں تھا۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، گوگل میپس کے اینڈرائیڈ ورژن میں پاور سیونگ موڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو فون کے عام پاور سیونگ آپشنز سے الگ طریقے سے کام کرے گا۔ یہ فیچر فی الحال گوگل میپس کے نئے بیٹا ورژن کے کوڈ میں دریافت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ گوگل میپس میں پاور سیونگ موڈ فون کے پاور بٹن کو دبانے سے فعال ہوتا ہے۔ جب یہ موڈ آن کیا جاتا ہے تو میپس کا انٹرفیس مونوکروم میں تبدیل ہو جاتا ہے، یعنی رنگ مدھم ہو کر بلیک اینڈ وائٹ جیسا دکھائی دیتا ہے۔

یہ فیچر ابھی تک باضابطہ طور پر متعارف نہیں کرایا گیا اور تیاری کے مرحلے میں ہے، اس لیے اس میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر پیدل چلنے، ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل پر سفر کے دوران کام کرے گا، تاہم یہ واضح نہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے یہ سپورٹ فراہم کرے گا یا نہیں۔

مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیچر میں آڈیو سپورٹ شامل ہوگی، جس کی بدولت صارفین سادہ یوزر انٹرفیس کے باوجود نیوی گیشن کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close