محکمہ خزانہ نے سکول ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے، جس کی منظوری وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے دی ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کے اجرا کے لیے بجٹ کی درخواست کی تھی، جس پر محکمہ خزانہ نے فنڈ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیپ (SAP) سسٹم کے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بجٹ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو 22 دسمبر کو موصول ہوگا، اور اس کے بعد ٹیچر انٹرنز کو تنخواہیں ادا کرنا شروع کی جائیں گی۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق بجٹ کے اجرا سے انٹرن ٹیچرز کی تنخواہوں کے سلسلے میں درپیش رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






