ہفتے کی چھٹی بند

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج آپریشنز کے سلسلے میں نامزد بینک برانچوں کی ہفتہ وار چھٹی معطل کر دی ہے۔ اعلان کے مطابق یہ برانچیں ہفتے کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک کھلی رہیں گی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حج 2026 کی واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے عمل کو سہولت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close