اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم سمیت مختلف ترامیم پر غور اور منظوری کی توقع ہے۔ نواز شریف کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف بھی ایوان میں موجود ہیں۔ لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا ڈیسک بجا کر شاندار استقبال کیا۔ ایوان میں نواز شریف نے دیگر ارکان اسمبلی سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے ہاتھ ملا کر خوش آمدید کہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






