ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی میں ایل پی جی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سرکاری طور پر ایل پی جی کا نرخ 201 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مختلف علاقوں میں یہ 230 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں اور اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ریلیف کے دعوے صرف کاغذی ثابت ہوئے ہیں، جبکہ عوام مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں تاکہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close